قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی امید نہیں تھی :شہریار خان

قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی امید نہیں تھی :شہریار خان
 قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی امید نہیں تھی :شہریار خان

  

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں عمدہ اور ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے چیمپینز کا تاج اپنے سر پر پہن تو لیا ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے تقریباً تمام لوگ ہی گومگوں کا شکار تھے کہ قومی ٹیم ناجانے کیا گل کھلائے گی۔غیر ملکی کرکٹ ماہرین اور پاکستان کے سابق کرکٹرز تو یہ بات کر ہی رہے تھے لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو بھی ٹیم سے کچھ اچھی امید نہ تھی جس کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا اور جو کچھ کہا ہے، جان کر آپ کیلئے بھی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ایمانداری سے کہتا ہوں، میں نے سوچا کہ ٹیم سیمی فائنل میں بھی پہنچ گئی تو یہ ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ جیت جائیں گے۔‘‘شہریار خان نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے اور پھر فیصلہ کن معرکے میں روائتی حریف بھارت کو 180 رنز کی عبرتناک شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتنے پر قومی ٹیم کی بھرپور تعریف بھی کی اور کہا کہ ’’لڑکوں نے بہت زیادہ محنت کی اور بہت زیادہ جذبے کا مظاہرہ کیا۔‘‘

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -