زمبابوین کرکٹر ریان برل کی جانب سے کیچ کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

زمبابوین کرکٹر ریان برل کی جانب سے کیچ کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

  

دی ہیگ(صباح نیوز) نیدر لینڈز سے میچ کے دوران زمبابوین کرکٹر ریان برل کی جانب سے کیچ کے جھوٹے دعوے کا پول تصویر نے کھول دیا، جس پر فیلڈر نے بعد میں معافی مانگ لی۔دوسرے میچ میں میزبان اوپنر اسٹیفن مائیبرگ نے 70 بالز پر 77 رنز بنائے تھے کہ اچانک گریم کریمر کی گیند پر لانگ آن کی جانب شاٹ کھیلا، وہاں موجود برل نے گیند کو تھام کر اوپر اچھالا اور پھر کیچ مکمل کرنے کا دعوی کیا جس پر مائیبرگ کو میدان سے رخصت ہونا پڑا جبکہ بعد میں ایک فوٹوگرافر کی جانب سے کھینچی گئی تصویر سے واضح ہوگیا کہ جس وقت انھوں نے گیند کو تھاما پاؤں بانڈری پر تھا جس کے بعد جھوٹ پکڑے جانے پر ریان برل نے معافی مانگ لی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -