فٹبال کنفیڈریشن کپ، پرتگال اور میکسیکو نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فٹبال کنفیڈریشن کپ، پرتگال اور میکسیکو نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  

سینٹ پیٹرزبرگ(صباح نیوز)فٹبال کنفیڈریشن کپ کے آخری گروپ میچ میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال اور میکسیکو نے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ نیوزی لینڈ اور میزبان روسی ٹیم کی چھٹی ہو گئی۔روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سپر اسٹار رونالڈو نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 37ویں منٹ میں برنارڈو نے گیند کو جال میں ڈال کر اسکور دو صفر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں بھی پرتگالی ٹیم چھائی رہی۔ سِلوا اور نینی کے گولز نے ٹیم کو چار صفر سے شاندار فتح دلائی۔ سات پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرتگالی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔دوسرے میچ میں میزبان روسی ٹیم نے پہلے گول کیا، جس کے فوری بعد میکسیکو نے حساب برابر کر دیا، دوسرے ہاف میں میکسیکن لوزانو کے گول کیا اور دو ایک کی فتح سے میزبان روس کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -