چیمپینز ٹرافی کے ہیروفخرزمان عید کراچی میں منائیں گے

چیمپینز ٹرافی کے ہیروفخرزمان عید کراچی میں منائیں گے
 چیمپینز ٹرافی کے ہیروفخرزمان عید کراچی میں منائیں گے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیمپینز ٹرافی کے ہیروفخرزمان عیدالفطر اپنے دوستوں کیساتھ کراچی میں منائیں گے۔عید کے حوالے سے فخر زمان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے لیے کرتہ خریدا ہے،چیمپئنز ٹرافی کی مصروفیات کی وجہ سے شاپنگ کیلئیوقت نہیں ملا۔گزشتہ روز شاپنگ کے دوران فخرزمان کانجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ عید الفطر کے لیے ایک کرتہ خریداہے ، اس سے پہلے چیمپئنز ٹرافی کی مصروفیات کی وجہ سے بالکل بھی وقت نہیں ملالیکن اب ان دوستوں کیساتھ عید منانے آیا ہوں جن کے ساتھ کراچی کی گلیوں میں کھیلناشروع کیاتھا، انہوں نے بتایاکہ اب کی باروہ آبائی علاقے مردان کی بجائے کراچی میں عید منائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -