قومی فاسٹ باؤلر حسن علی عید کی عید کیلئے بھرپور خریداری

قومی فاسٹ باؤلر حسن علی عید کی عید کیلئے بھرپور خریداری
 قومی فاسٹ باؤلر حسن علی عید کی عید کیلئے بھرپور خریداری

  

گوجرانوالہ(سپورٹس ڈیسک)گوجرانوالہ میں فاسٹ بالر حسن علی عید کی شاپنگ کے لیے شاپنگ مال پہنچ گئے جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا ۔شاپنگ مال پر قومی ہیرو کو خود میں دیکھ کرمداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانانہ تھا۔ قومی کرکٹر کیساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔ میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ عید پر شلوار قمیض اور پشاوری چپل پہنیں گے۔ عید اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر منائیں گے۔گزشتہ روز عید الفطر پر چیمپئنز ٹرافی جیت کر پاکستانیوں کو بڑا تحفہ دینے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی عید کی خریداری کے لیے شاپنگ مال میں پہنچے تو اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب لوگوں کا ہجوم آمڈ آیا ۔اس موقع پر حسن علی کا کہنا تھا کہ ٹرافی جیتنے کے بعد شاپنگ کا مزہ دوبالا ہو گیا ہے۔ حسن علی نے عید کے لئے اپنی پسند کا شلوار کرتا خریدنے کیلیے مختلف دوکانوں کے چکر لگائے تو مداحوں کاہجوم بھی ہیرو کے ساتھ رہا چاہنے والے سیلفیاں لینے میں مصروف رہے جبکہ حسن علی کا کہنا ہے عید پر شلوار قمیض اور پشاوری چپل پہنیں گے۔چیمپئن ٹرافی کے سٹار حسن علی کا کہنا ہے کہ عید تو اپنوں سے ملنے کا نام ہے اور عید اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر منائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -