عمر ٹرافی:نیو الحبیب کلب کا قاسمی جم خانہ سے فائنل میں مقابلہ

عمر ٹرافی:نیو الحبیب کلب کا قاسمی جم خانہ سے فائنل میں مقابلہ

  

کراچی(یوا ین پی) عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کے دو نوں سیمی فائنل میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔نیو الحبیب کلب نے عالمگیر جم خانہ کو 44رنز سے ٹھکانے لگایا۔پہلے سیمی فائنل میں نیو الحبیب کرکٹ کلب نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنائے۔ امام الحق 67 اور احمد اقبال 24رنز پر نمایاں بیٹسمین رہے۔میر حمزہ نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب عالمگیر جم خانہ کے بیٹسمینوں نے غیر ذمہ دارانہ اسٹروکس کھیلے جس کی وجہ سے پوری ٹیم 105رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد وقاص 49رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ حفیظ الرحمن ،اسامہ بشارت اور حارث ایاز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ امام الحق کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں قاسمی جم خانہ نے ناظم آباد جم خانہ کو 25 رنز سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ قاسمی جم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 131رنز بنائے۔ ریاض میرانی 34 اورمحمد شہباز نے 26رنز کی اننگز کھیلی۔ لیگ اسپنر توقیر ملک نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے صرف چار رنز دیکر پانچ مہرے کھسکائے۔ دانیال لیاقت نے چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ناظم آباد جم خانہ کی ٹیم 106رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ فوذالحسن 39 اورحمزہ گھانچی 23رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی ثابت ہوئے۔ لیگ اسپنر اسرار اللہ نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔محمد سمیع نے دو کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -