بھارتی ٹریفک پولیس حکام کی جسپریت بمراہ سے معافی

بھارتی ٹریفک پولیس حکام کی جسپریت بمراہ سے معافی

  

جے پور(یو این پی) پاکستان کیخلاف چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں نو بال کو اشتہار کا حصہ بنانے پر راجستھان پولیس نے بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ سے معافی مانگ لی۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا اور نہ ہی وہ لاکھوں شائقین کے احساسات مجروح کرنا چاہتے تھے بلکہ جو کچھ کیا گیا اس کا مقصد ٹریفک قوانین سے متعلق لوگوں میں مزید شعور بیدار کرنا تھا۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق وہ اپنے عمل پر جسپریت بمراہ سے معذرت خواہ ہیں جو ملک کیلئے یوتھ آئیکون بن چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -