احمد پور شرقیہ ،آئل ٹینکر حادثہ،آگ بھڑکنے سے 20بچوں ،عورتوں سمیت 152افراد زندہ جل گئے ،120زخمی

احمد پور شرقیہ ،آئل ٹینکر حادثہ،آگ بھڑکنے سے 20بچوں ،عورتوں سمیت 152افراد زندہ ...

  

بہاولپور( مانیٹرنگ ڈیسک228نیوز ایجنسیاں) بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں حاڈثے کے بعد آگ بھڑکنے سے 20بچوں اور خواتین سمیت152سے زائد افراد جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے ، ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تیل جمع کرنے کے دوران پیش آیا۔ افسوسناک واقعہ آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے کئی افراد لقمہ اجل بن گئے۔ احمد پور شرقیہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا۔ مقامی لوگ تیل جمع کرنے پہنچے تو آگ بھڑک اْٹھی،کچھ دیر بعدآئل ٹینکر بھی دھماکے پھٹ گیا جس کی زد میں درجنوں افراد آگئے۔ کسی کو سنبھلنے کا موقع ملا کسی کو نہیں ، کئی افراد جل کر کوئلہ بن گئے۔ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں قریب سے گذرنے والی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متعددکی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا۔ 120 زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال میں طبی امداد کیلئے داخل کرا دیا گیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی مرنے والوں کے جسم جھلس کر ناقابل شناخت ہوگئے جن کی شناخت کیلئے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ ہسپتال داخل کرائے گئے افراد میں سے بیشتر کی حالت ابھی تک تشویش ناک ہے۔ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق بہاولپور میں موجود ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان نہیں البتہ یہ ہسپتال اس نوعیت کے حادثوں کے حوالے سے نہیں بنائے گئے۔ ہماری کوشش ہے کہ حادثے میں جتنے بھی زخمی ہیں ان کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملتان اور دیگر علاقوں میں موجود جدید ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے آرمی کے ہیلی کاپٹرجائے حادثہ کی جانب بھجوا دیئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکر کراچی سے لاہور آ رہا تھا کہ ٹائر پھٹنے سے توازن کھو بیٹھا اور بے قابو ہو کر الٹ گیا جس سے اس میں ۔موجود تمام پٹرول جائے وقوعہ پر پھیل گیا ، مقامی آبادی کے لوگ پٹرول اکٹھا کرنے کیلئے ڈبے ، بوتلیں اور گیلن لے کر جائے حادثہ پر پہنچے۔ اسی دوران کسی شخص کے پھینکے ہوئے سگریٹ کے ٹکڑے سے پٹرول نے آگ پکڑ لی اور کسی بھی قسم کے اقدامات سے قبل ہی آگ نے تمام افراد کو لپیٹ میں لے لیا۔ حاثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے۔ حادثے کے بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور انہیں ہنگامی طور پر ہسپتالوں میں طلب کر لیا گیا۔ حادثے کے بعد احمد پور شرقیہ روڈ کو آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 50 ہزار سے زائد لیٹرپٹرول موجود تھا ،حادثے کے بعد زخمیوں کو علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا لیکن ہسپتالوں میں بستر کم پڑنے کی وجہ سے ایک ایک بستر پر 5،5 مریضوں کو لٹا کر ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آرمی کے جوان اور متعدد ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ، زخمی ہونے والے افراد کو علاج کیلئے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر 80فیصد سے زائد جھلس گئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آئل ٹینکر پھٹنے سے قریب موجود 75سے زائد موٹرسائیکلیں اور کئی کاریں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نعشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں اور ان شناخت بغیر ڈی این اے کے ممکن نہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ افراد کی ہسپتالوں میں منتقلی کے لئے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرزروانہ کئے گئے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ آگ لگنے سے قبل اہلکاراور مقامی آبادی کے کچھ افراد لوگوں کو خطرے سے آگاہ کرتے رہے لیکن پٹرول جمع کرنیوالوں نے ایک نہ سنی اور پھر وہ ہوا جو کسی قیامت سے کم نہ تھا۔ڈائریکٹر جنرل 1122، ڈاکٹر رضوان نصیرنے بتایا کہ حادثے میں جھلسنے والے 50کے قریب افراد کو مقابی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ترجمان حکومت پنجاب ، ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ بہت بڑاہے،قریبی تحصیلوں سے بھی عملہ بلوالیا گیا ۔ وزیراعلی ٰپنجاب کاہیلی کاپٹرزخمیوں کوہسپتال منتقل کر نے کیلئے دیدیا گیا۔ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) رانا محمد سلیم افضل نے 123 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا اور بتایا کہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ اور بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

احمد پور شرقیہ، حادثہ

لندن228 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک228ایجنسیاں) وزیر اعظم نواز شریف نے احمد پور شرقیہ میں انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر دورہ برطانیہ مختصر کردیا ہے اور اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف وطن پہنچنے پرآج بہاولپور ،احمد پور شرقیہ جائیں گے اور زخمیوں کی عیادت کریں گے۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عبدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر حادثہ بہت افسوسناک ہییہ حادثہ اتنی زیادہ اموات والا اپنی نوعیت کا بڑا حادثہ ہے ۔جس پر پوری قوم غمزدہ ہے، متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ سانحہ احمد پور شرقیہ کی وجہ سے عید کی کوئی مصروفیت نہیں رکھی ہیں،اس موقع پر ان کے ساتھ ہائی کمشنر سید ابن عباس، حسین نواز ، زبیر گل شامل تھے، ۔وزیراعظم کا مزید کہناتھاکہ حادثے پر شہباز شریف اور حکومت پنجاب سے مکمل طور پر رابطے میں ہوں نیدورہ برطانیہ مختصر کر کے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں سانحہ احمد پور شرقیہ کو افسوسناک واقعہ قرار دیا اور کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دریں اثنا ا حمد پو ر شر قیہ میں آئل ٹینکر کے المنا ک حا دثے میں انسانی جانوں کے ضیا ع پر صدر ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نواز شریف ‘ چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ ‘ عمران خان ‘ سابق صدر آصف علی زرداری ‘ بلال بھٹو زرداری ‘ سابق صدر پرویز مشرف ‘ مسلم لیگ (ق ) کے صدر چودھری شجاعت حسین ‘ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ‘ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمانصوبوں کے وزراء اعلی سمیت گورنرز ‘ اعلی سیاسی و عسکری شخصیات نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کی ہے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں انہوں نے کہا کہ عید سے قبل اس واقعے نے پوری قوم کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور کہا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔ہم دکھ اور الم کی اس گھڑی میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ، وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پر حادثے میں زخمی ہونے والوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کے اقدامات کرے۔

صدر وزیر اعظم اظہار افسوس

مزید :

صفحہ اول -