آئل ٹینکر سے 45 منٹ تک تیل زمین پر گرتا رہا

آئل ٹینکر سے 45 منٹ تک تیل زمین پر گرتا رہا

  

بہاولپور (آن لائن) بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے الٹنے اور اس سے مسلسل 45 منٹس تک پٹرول کے لیک ہونے کے بعد خوفناک دھماکہ ہوا ۔ ایک عینی شاہد نے وہاں پر بتایا کہ 45 منٹس تک پٹرول زمین پر گرتا رہا اور پورے علاقے مین پھیل گیا ۔ تقریباً 200 سے 250 لوگ گھروں سے کولر اور کھانے پکانے والے برتن ‘ ڈرم سمیت دیگر اشیاء اٹھا کر لے آئے جس میں وہ پٹرول بھرنا چاہتے تھے تاہم 45 منٹ بعد خوفناک دھماکہ ہوا جس کے بعد سینکڑوں افراد اس کی زد میں آ گئے ۔

مزید :

صفحہ اول -