گزشتہ کئی برسوں سے جوگند پھیلا ہوا تھا اسے سمیٹ رہے ہیں:نواز شریف

گزشتہ کئی برسوں سے جوگند پھیلا ہوا تھا اسے سمیٹ رہے ہیں:نواز شریف

  

لندن(صباح نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن رد الفساد کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حوالے سے کام ہورہا ہے ، دہشت گردی دم توڑ چکی ہے،واقعات بہت حد تک کم ہو چکے اور دہشت گرد ایسے واقعات کے ذریعے صرف اپنا وجود ظاہر کرنا چاہتے ہیں، باقی معاملات بھی جلد بہتر ہوجائیں گے لندن میں نمااز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فورسز اور قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، ملک میں گزشتہ کئی برسوں سے جو گند پھیلا ہوا تھا ہم اسے سمیٹ رہے ہیں اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں پہلے کے مقابلے میں بہت کمی واقع ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں حالات مزید بہتر ہوں گے۔ صدر اشرف غنی سے کئی باتیں طے ہوئیں دونوں ممالک کو ہونے والے فیصلہ پر عمل کرنا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -