آئل ٹینکرمیںآگ سگریٹ سلگانے سے لگی،ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کوپیش

آئل ٹینکرمیںآگ سگریٹ سلگانے سے لگی،ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کوپیش

  

بہاولپور(صباح نیوز) وزیراعظم نوازشریف کوپنجاب حکومت نے بہاولپورحادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق آگاہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کوبہاولپورحادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق احمد پورشرقہ میں صبح کے وقت آئل ٹینکرالٹ گیا جس میں 50ہزار لیٹر آئل تھا، آبادی قریب ہونے کی وجہ سے لوگ جمع ہوئے اورانہوں نے تیل جمع کرنا شروع کردیا ،لوگوں کوپیچھے ہٹایا بھی گیا تاہم وہ باز نہ آئے جب کہ اس دوران کسی کی جانب سے سگریٹ سلگائی گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ آئل ٹینکر الٹنے کے تقریبا ایک گھنٹے بعد لگی۔حادثے میں 137افراد جاں بحق جب کہ100سے زائد افراد زخمی ہوئے جو مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت کیلئے نادرا کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے قریب سے گزرنے والی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں بھی لپیٹ میں آئیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں کوالرٹ کردیا گیا ہے، آئل ٹینکرسے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ٹینکرکو کلیئرنس کس نے دی، واقعے کی مکمل تحقیقات کے لئے صوبائی وزیرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی اورتحقیقاتی اداروں میں ریسکیو ،آرمی، محکمہ صحت، فرانزک ٹیم، پولیس اور موٹروے پولیس شامل ہے۔

ابتدائی رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -