جنوبی وزرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 6بچے جاں بحق،2شدید زخمی
جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 6 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سراروغہ کے علاقے اسپن مزیک میں کھلونا بم پھٹنے سے 6 بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔