اقوام متحدہ کے نئے کاؤنٹر ٹیررازم آفس کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں،توقع ہے کہ نئے آفس کے قیام سے رابطوں اور باہمی تعاون میں بہتری آئے گی: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کے نئے کاؤنٹر ٹیررازم آفس کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں،توقع ہے کہ ...
اقوام متحدہ کے نئے کاؤنٹر ٹیررازم آفس کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں،توقع ہے کہ نئے آفس کے قیام سے رابطوں اور باہمی تعاون میں بہتری آئے گی: ملیحہ لودھی

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے نئے کاؤنٹر ٹیررازم آفس کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے اور نئے قائم کردہ دفتر کا انڈر سیکرٹری جنرل ولادی میر آئیوا نوویچ وورنکوف مقرر ہونے پر روس کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف عید الفطر کی نماز بہاولپور میں ادا کریں گے

نیویارک سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم کے ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ توقع ہے کہ نئے آفس کے قیام سے اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم نظام سے رابطوں اور باہمی تعاون میں بہتری آئے گی۔ پاکستان توقع کرتا ہے کہ اس نئے دفتر کے قیام سے رکن ممالک میں کاؤنٹر ٹیررازم سے متعلقہ استعداد کار میں اضافے اور باہمی روابط کے فروغ میں بھی معاونت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نئے قائم کردہ دفتر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے اور جنرل اسمبلی کی طرف سے تفویض کردہ اختیارات پر عملدرآمد میں نئے انڈر سیکرٹری جنرل کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔ کاؤنٹر ٹیررازم کا اقوام متحدہ کا نیا دفتر 15 جون 2017ء کی جنرل اسمبلی کی مشترکہ قرارداد پر عمل کرتے ہوئے قائم کیا جا رہا ہے جو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریز کے چارج سنبھالنے کے بعد سب سے بڑی اصلاحات کے طور پر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مختلف دہشتگرد تحریکوں کو بہتر طور پر سمجھنے، انکے مخصوص عزائم، مقاصد، تنظیموں اور طریقہ کار کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے اقوام متحدہ کے کاؤنٹر ٹیررازم دفتر کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قسم کی مفاہمت کے بغیر موثر لائحہ عمل قائم نہیں کر سکتے۔ پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ کے ادارہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ادارہ عالمی‘ علاقائی اور قومی سطح پر دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کی صلاحیتوں اور استعداد کار میں اضافے کیلئے پروگرام اور منصوبوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید :

قومی -