گزشتہ مالی سال کے دوران 4.4 ارب ڈالر خسارہ ہوا، توشیبا

گزشتہ مالی سال کے دوران 4.4 ارب ڈالر خسارہ ہوا، توشیبا

  

ٹوکیو(آن لائن) جاپانی الیکٹرانکس کمپنی توشیبا نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسے 483.2 ارب ین (4.4 ارب ڈالر) خسارہ ہوا۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2015۔16 ء4 کے دوران اس کا مالی خسارہ483.2 ارب ین ( 4.4 ارب ڈالر) رہا حالانکہ پیشگی اندازوں کے مطابق منافع کی توقع تھی جبکہ پچھلے سال خسارے کی مالیت 37.8 ارب ین رہی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی مصنوعات کی فروخت 7.3 فیصد کم ہوکر 5.7 ٹریلین ین رہی جبکہ آپریٹنگ خسارہ 719.1 ارب ین رہا۔

مزید :

کامرس -