دھان کی پنیری پھپھوندکش زہر لگا کر کاشت کریں،محکمہ زراعت

دھان کی پنیری پھپھوندکش زہر لگا کر کاشت کریں،محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ )محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20مئی کے بعد دھان کی فصل کو بکائنی اور پتوں کے بھورے دھبوں کی بیماریوں سے بچانے کیلئے بیج کو پھپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں تاکہ فصل کو خطرناک کیڑوں کے حملے سے بچانے سمیت بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ دو تا اڑھائی گرام پھپھوندی کش زہر فی کلوگرام بیج لگانے کے بعد دھان کی پنیری کاشت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ خشک پنیری کاشت کرنے والے علاقوں کیلئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھپھوندی کش زہر کا انتخاب محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے کیا جائے۔

مزید :

کامرس -