نسان موٹرز کا 2.2 ارب ڈالر میں مٹسوبشی کے 34 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ

نسان موٹرز کا 2.2 ارب ڈالر میں مٹسوبشی کے 34 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ

  

ٹوکیو (این این آئی) جاپانی موٹر ساز کمپنی نسان نے 2.2 ارب ڈالر کے عوض مٹسوبشی کے 34 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مٹسو بشی اس وقت اپنے کئی سالوں سے جاری فیول ٹیسٹ سکینڈل کے باعث سخت بحران کا شکار ہے۔کمپنی کا دعویٰ تھا کہ اس کی گاڑیاں کم ایندھن استعمال کرنیوالے انجن کی حامل ہیں تاہم یہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔ماہرین کا خیال ہے کہ نسان کی جانب سے حالیہ پیشکش مٹسو بشی کے تباہ حال ڈھانچے میں نئی روح پھونک دیگی۔

مزید :

کامرس -