غذائی اجناس کی قومی درآمدات میں 16فیصد کا اضافہ

غذائی اجناس کی قومی درآمدات میں 16فیصد کا اضافہ

  

کراچی ( اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال 2016-17ء کے دوران غذائی اجناس کی قومی درآمدات میں 15.96 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداوشمار کے مطابق رواں مال سال میں جولائی تا مئی کے دوران 5.65 ارب ڈالر کی غذائی اجناس درآمد کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 4.87 ار ب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران غذائی اجناس کی درآمدات میں 15.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -