جاپان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش بنانے کے لئے مشاورت

جاپان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش بنانے کے لئے مشاورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (اے پی پی) حکومت جاپان کو غیر ملکی سرمایہ کارباروں کے لئے مزید پرکشش بنانے کے لئے عالمی کاروباری اداروں کے منتظمین اعلیٰ سطحی مشاورت کر رہی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو کی گورنوکوئیکے نے8 امریکی اور برطانوی اداروں کے سی ای اوز اور مینجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹوکیو کو بین الاقوامی مالیاتی مرکز بنانے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔ انھون نے کہا کہ ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ نے سمندر پار مالیاتی اداروں کو راغب کرنے کا منصوبہ رواں ماہ تیار کیا ہے۔ اس میں کارپوریٹ ٹیکسوں میں کٹوتی اور کارکنوں کے لئے کام کا ماحول سازگار بنانا بھی شامل ہے۔
کوئیکے کا کہنا ہے کہ جاپان میں بچوں کی دیکھ بھال انتظام انتہائی کمزور ہے ملازمت پیشہ ماؤں کی مدد کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -