موسم گرمامیں صبح و شام کا وقت ٹماٹر کی برداشت کیلئے مو زوں ہے،ماہرین

موسم گرمامیں صبح و شام کا وقت ٹماٹر کی برداشت کیلئے مو زوں ہے،ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں ،کسانوں ، زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دور دراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر کی برداشت کریں تاکہ ماحولیاتی اثر کے باعث ٹماٹر کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے نیز بیج کے حصول کیلئے پکا ہو اپھل استعمال کرنا چاہیے تاکہ بہتر پیداوار مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرماکے دوران صبح اور شام کا وقت ٹماٹر کی برداشت کیلئے انتہائی موذوں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر استعمال اور فروخت کیلئے ضروری ہے کہ صرف پکا ہو ا پھل ہی توڑا جائے ۔

مزید :

کامرس -