سی پیک جیسے عظیم منصوبہ سے ہر پاکستانی کی قسمت کا ستارہ جڑا ہے، رانا محمد ارشد

سی پیک جیسے عظیم منصوبہ سے ہر پاکستانی کی قسمت کا ستارہ جڑا ہے، رانا محمد ...

  

لاہور (اے پی پی )وز یر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان نے تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اپنا مقام بنانا شروع کر دیا ہے جس پر دنیا حیران ہے۔ ہمارے ارد گرد کے ممالک بھی اس کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں۔دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ 2017ء کا پاکستان مضبوط ،مستحکم، پر امن اور روشن ملک ہے۔عوامی خدمت کے مشن کو عوامی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نوز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان بحا ل ہوا ہے اور اور معاشی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا۔مسلم لیگ نے ہر قدم اور ہر موڑ پر ثابت کیاہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے ہر پاکستانی کی قسمت کا ستارہ جڑا ہو ہے۔دنیا بھر کے ہر بڑے ملک کی طرف سے اس عظیم منصوبہ میں شمولیت کا عندیہ آچکا ہے۔ اس منصوبہ سے پاکستان دنیا بھر میں معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام تخمینے بتا رہے ہیں کہ2017ء میں ہماری معیشت کا گروتھ ریٹ بڑھے گا۔2025ء ہمارے لئے روڈ میپ ہے جس کی رو سے آئیندہ دس سالوں میں پاکستان دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں اہم مقام حاصل کرے گا۔

مزید :

کامرس -