رمضان المبارک کی روح کے مطابق عمل کیا جائے، آصف زرداری

رمضان المبارک کی روح کے مطابق عمل کیا جائے، آصف زرداری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے کے بعد بھی اس مہینے کی روح کے مطابق عمل کرتے رہیں اور برداشت اور خاکساری اور عجز کا جذبہ قائم رکھتے ہوئے غیر اخلاقی اور غلط خیالات ، تقریر اور کاموں سے احتراز کرتے رہیں۔ اس دور کی برائیاں عدم برداشت اور انتہا پسندی ہیں جس میں دوسروں پر اپنے خاص مذہبی رجحانات، اقدار اور تشریح کو زبردستی تھوپنا شامل ہیں۔ اس رجحان کے خلاف ہمیں لڑنا ہے اور اقدار کے خود ساختہ ٹھیکیداروں اور مذہب کی اپنی تشریح کرنے والے عناصر کو انکار کرنا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -