نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے میں 10ہفتے رہ گئے

نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے میں 10ہفتے رہ گئے

  

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں غربت،تنگ دستی، افلاس کا ناچ ہو رہا ہے ۔ غریب پٹرول ،چینی اور گھی کیلئے اپنی جانیں دے رہے ہیں ۔ نواز شریف لندن میں مزے کر رہے ہیں ۔ نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے میں آٹھ سے دس ہفتے رہ گئے ہیں ایک ٹی وی چینل انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرشام موت کا رقص ہو رہا ہے ۔ غریب لوگ مر رہے ہیں ۔ حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں ۔ اللہ پاک غریبوں کی مدد کرے ۔ اس مرتبہ لوگ ضمیر اور ووٹ کو فروخت نہیں کریں گے ۔ پاکستان میں امید کی کرن تحریک انصاف ہے انہوں نے کہا کہ لوگ شدید گرمی میں ننگے پاؤں پیدل چل کر دادو میں عمران خان کے جلسے میں آئے تھے ۔ لوگوں کے پاس پہننے کے لئے جوتیاں اور کپڑے نہیں ۔ حکمران کھربوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں ان کا احتساب ہونے والا ہے ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو صرف اقتدار کی لالچ ہے اس ملک میں موجودہ حکمرانوں کے اقتدار کو غروب ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -