آفتاب شیرپاؤ اور سکندر شیرپاؤ کا بہاولپور حادثے پر اظہار افسوس

آفتاب شیرپاؤ اور سکندر شیرپاؤ کا بہاولپور حادثے پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین و صوبائی سینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤ نے بہاول پور میں آئل ٹینکر پر آگ لگنے کے واقعے میں درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی پیغام میں انہو ں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی اور شہید ہونے والے افراد کی مغفرت کے لئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی ہے ۔مصیبت کی اس گڑی میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ پوری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مقامی سطح پر اقدامات کی اشد ضرور ت ہے