سانحہ بہاولپور پر پی ایس پی کا اظہار افسوس

سانحہ بہاولپور پر پی ایس پی کا اظہار افسوس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے احمد پورشرقیہ بھاولپور کے قریب آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھنے اور اس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد کے جھلس کر جاں بحق ہو جانے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہعید سے ایک روز قبل المناک سانحہ ہے جس سے بچا جاسکتا تھا لیکن انتظامیہ کی غیر ذمہ داری اور غفلت کے باعث عوام کو آئل ٹینکر سے دور نہیں رکھا گیا اور ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں.انہوں نے جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی افسوس و ہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زخمی ہونیوالے افرادکے لئے جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -