وزیر اعلیٰ کا آئل ٹینکر حادثے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ کا آئل ٹینکر حادثے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بہاولپورمیں آئل ٹینکر پھٹنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -