وسطی جاپان میں5.2شدت کا زلزلہ کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

وسطی جاپان میں5.2شدت کا زلزلہ کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

  

ٹوکیو(آن لائن)وسطی جاپان میں اتوار کی علی الصبح5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی،یہ بات جاپانی اور امریکی حکام نے کہی۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ صبح 7:02(2202جی ایم ٹی) پر نگانو علاقے میں 30کلومیٹر مغرب میں اینا میں آیا اور اس کی گہرائی 10کلومیٹر(6میل) تھی۔

سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،جاپان کے محکمہ موسمیات نے کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔وسطی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے شنکینسن بلٹ ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کردیاگیا جبکہ خطے میں جوہری پاور پلانٹس میں کوئی غیرمعمولی تبدیلی محسوس نہیں کی گئی۔جاپان چار ٹیکٹانک پلیٹوں کے مرکز میں واقع ہے اور ہرسال نسبتاً زیادہ شدت کے زلزلے محسوس کئے جاتے ہیں تاہم عمارتوں کے سخت ضابطہ اخلاق اور اس پر سختی سے عملدرآمد کی وجہ سے شدید جھٹکوں سے اکثر کم نقصان ہوتا ہے۔

اسرائیل2011ء میں خانہ جنگی کے بعد سے شام میں کئی مرتبہ فضائی حملے کرچکا ہے ،جن میں سے بقول اسکے اکثر حملوں میں اسلحہ لے جانیوالے قافلوں اور اسکے لبنانی حریف گروپ حزب اللہ ،جو شامی حکومت کا اہم حامی ہے ،کے اسلحہ ڈپوز کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔اپریل میں اسرائیل نے بقول اسکے گولان پر ایک ہدف کو مار گرایا تھا جس کے چند گھنٹے بعد شام نے اس پر دمشق ائیر پورٹ کے نزدیک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا ۔اسرائیل نے دمشق حملے کی رپورٹ کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -