افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی امریکی ایلچی مستعفی

افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی امریکی ایلچی مستعفی

  

واشنگٹن(آن لائن)پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے قائم مقام خصوصی مندوب لارَل مِلر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ ابھی تک ان کے کسی جانشین کی نامزدگی نہیں کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مستعفی ہونے والے سفارتکار مِلر رَینڈ کارپوریشن میں ایک عہدے پر واپس جا رہے ہیں اور وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ یہ ذمے داری آئندہ کس سفارتکارکے سپرد کی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -