بگوٹا ، شاپنگ مال میں خونریز بم دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 8افراد گرفتار

بگوٹا ، شاپنگ مال میں خونریز بم دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 8افراد گرفتار

  

بگوٹا(آن لائن)کولمبےئن حکام نے گزشتہ ہفتے بگوٹا میں ایک شاپنگ مال میں خونریز بم دھماکے میں ملوث ہونے کے شبہ میں آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،یہ بات وزارت دفاع نے گزشتہ روز کہی۔اختتام ہفتہ پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک فرانسیسی شہری سمیت تین خواتین ہلاک اور نو افراد زخمی ہوگئے تھے۔کولمبےئن حکام اور باغی رہنماؤں نے اس دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔بائیں بازو کی فارک تنظیم کو غیرمتحرک اور آخری سرگرم باغی فورس ای ایل این کے ساتھ امن مذاکرات کا مقصد ملک میں نصف صدی سے زائد عرصے سے جاری تشدد کو ختم کرنا ہے۔حکام کہتے ہیں کہ گرفتاریوں کا تعلق انقلابی پیپلزموومنٹ(ایم آر پی) کے نام سے پہچانے جانے والے ایک گروپ سے ہے،جس پر دارالحکومت میں متعدد کم شدت کے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے،ان افراد کو بگوٹا اور وسطی قصبے اسپینال میں ایک مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔وزارت کے مطابق مشتبہ افراد کی شناخت سیکورٹی کیمرہ فوٹیج کی مدد سے کی گئی۔مال میں ہونے والے بم دھماکے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جو کہ کولمبےئن دارالحکومت میں سال کا دوسرا بڑا حملہ تھا۔

مزید :

عالمی منظر -