چین، پہاڑی گاؤں میں بھاری تودہ گرنے سے 15افراد ہلاک
بیجنگ(آن لائن)چین کے جنوب مغرب میں گزشتہ روز ایک پہاڑی گاؤں میں بھاری تودہ گرنے کے بعد 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،یہ بات سرکاری نیوز ایجنسی نے کہی ہے ۔ریسکیو ہیڈکوارٹر کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق امدادی کارکن ایک پہاڑی تودہ گرنے کے بعد تلاشی کارروائیوں میں مصروف ہیں ،ایک سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں انہوں نے رات دس بجے تک کچھ لاشیں نکالی ہیں ۔