عراق، موصل میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ہلاک شدہ صحافیوں کی تعداد تین ہو گئی

عراق، موصل میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ہلاک شدہ صحافیوں کی تعداد تین ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(آن لائن)موصل شہر کی بازیابی کے عسکری آپریشن میں عراقی فوج کے ہمراہ کوریج پر مامورفرانسیسی خاتون صحافی ویرونیک رابرٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہیں۔ وہ گزشتہ روز مغربی موصل میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ اس دھماکے کی وجہ سے دو صحافی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ شدید زخمی حالت میں اس خاتون صحافی کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں واقع ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والا ایک کرد ہے۔

مزید :

عالمی منظر -