سانحہ بہاولپور نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا: عزیز الرحمن چن

سانحہ بہاولپور نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا: عزیز الرحمن چن

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بہاولپور کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے ملک میں ناگہانی اموات کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے خاطر خواہ انتظام نہیں کر سکی بہاولپور اور قریبی شہروں میں برن یونٹس نہ ہونیکی وجہ سے واقعہ میں زخمی افراد کو لاہور اور دوردراز کے شہروں میں لانا پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب سے سوتیلی ماں جیسے سلوک ظاہر کرتا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس سبزیوں کی قیمتوں میں 56 فیصد اضافہ ناکام طرزِ حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ زرعی صوبہ ہونے کے باوجود سبزیاں اور پھل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں پنجاب میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے ، ملک کی تاریخ میں پہلی بار زرعی اجناس بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں، عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی مایوس کن ہے مسلم لیگ ن نے ان چار سالوں میں عوام کو خوار کر دیا ہے مہنگائی کا جن نہ صرف بے قابو بالکہ معصوم لوگوں کو خودکشیوں کی صورت میں نگل بھی رہا ہے انہوں نے کہا کہ جن وزیروں کو ناقص کارکردگی پر استعفیٰ دے دینا چاہیں وہ اپوزیشن پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔

عزیز الرحمان چن

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -