عیدالفطر روزہ داروں کیلئے انعام کا دن ہے،سیف اللہ مانگٹ

عیدالفطر روزہ داروں کیلئے انعام کا دن ہے،سیف اللہ مانگٹ

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) عیدالفطر کا دن اللہ پاک کی طرف سے روزے داروں کے لئے انعام کا دن ہے۔ اس لئے ہمیں اس دن خرافات سے بچ کر اللہ تعالی کے حضور اپنی اور تمام مسلمانوں کی دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار

چوہدری سیف اللہ مانگٹ چیف ایگزیکٹو اینڈ کو اور چوہدری عظمت علی ملہی چیئرمین یونین کونسل چک چوہدری نے روزنامہ "پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان رمضان المبارک کے دوران ضبطِ نفس کا مظاہرہ کر کے تزکیہ نفس کے ذریعے جو اچھے اطوار سیکھتے ہیں انھیں اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنا کر معاشرے، ملک اور بالآخر پوری دنیا میں امن و سلامتی اور محبت و یگانگت کے فروغ کا ذریعہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس عظیم تہوار کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وطنِ عزیز پاکستان ، اہلِ وطن پاکستانیوں اور عالم اسلام کی خیروبرکت کے لئے دعاء گو ہیں۔

سیف اللہ مانگٹ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -