عید امت مسلمہ کیلئے ایک عظیم ترین تحفہ خدا وندی ہے،افضل باجوہ

عید امت مسلمہ کیلئے ایک عظیم ترین تحفہ خدا وندی ہے،افضل باجوہ

  

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) ڈائریکٹر ایکال سر جیکل چوہدری افضل باجوہ نے کہا ہے کہ عید امت مسلمہ کیلئے ایک عظیم ترین تحفہ خدا وندی ہے۔عید پر نفرتوں کو مٹا کر پیارو محبت ، بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عید کا تہوار مسلمانوں کو آپس کی صفوں میں اتحاد اور محبت کی فضاء کو قائم کرنے کا درس بھی دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں بھرے لمہات میں ہمیں اپنے دوسرے بہن ،بھائیوں کو بھی شامل کرنا چاہئے اور غرباء ،مساکین کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے ۔

افضل باجوہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -