عیدالفطر کا چاند نظرآتے ہی خوشیوں کی فضاء قائم ہو جاتی ہے، ذوالفقار ورک

عیدالفطر کا چاند نظرآتے ہی خوشیوں کی فضاء قائم ہو جاتی ہے، ذوالفقار ورک

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی خبر سنتے ہی ہر طرف خوشیوں کی خوبصورت فضاء قائم ہو جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ذوالفقار احمد ورک سابق ناظم یونین کونسل منگوکی اور چوہدری فہد ورک آف بدورتہ نے روزنامہ "پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا دن ایک ماہ مسلسل روزہ رکھنے اور شب و روز کے ہر لمحہ کو عبادت خدواند ی میں مصروف کرنے کے بعد خدائے پاک سے انعام لینے کا حسین وقت ہے. اس خوشی کے موقع پر ہمیں غریبوں ،مفلسوں ، یتیموں ، تنگ دستوں اور مفلوک الحال لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے. یہی ماہ رمضان المبارک کا اصل پیغام ہے.

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -