حکومت ،فوج کی بہتر حکمت عملی سے دہشتگردوں کا خاتمہ جلد ہو جائیگا:عدنان سرور چیمہ

حکومت ،فوج کی بہتر حکمت عملی سے دہشتگردوں کا خاتمہ جلد ہو جائیگا:عدنان سرور ...

  

جامکے چٹھہ(نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 101 کے سنیئر رہنماء انجینئر چوہدری عدنان سرور چیمہ نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے حلقہ کے عوام اور روزنامہ پاکستان کی پوری ٹیم کو اس عید سعید پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دلی عید مبارک پیش کرتا ہوں انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں سانحہ احمدپورشرقیہ بستی رمضان جوئیہ میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اور سانحہ پاراچنار میں شہید ہونے والی قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو صبرکی تلقین کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ایسے واقعات سے دل بہت افسردہ اور پوری قوم کی عید کی خوشیاں ماند پڑگئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی بہترین حکمت عملی اور پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کی بدولت مٹھی بھر دہشتگردوں کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا اس کے علاوہ جے آئی ٹی میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف انشااللہ سرخرو ہوں گے ہمارے مخالفین توالیکشن میں بہت بری طرح ہارے تھے اب جے آئی تی میں بھی انہیں مخالفین کو صرف زلت کے سوا کچھ نہ ملنے والا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کی ترقی وخوشحالی اوردہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے میاں محمد نواز شریف کا اقتدار میں رہنا بہت ضروری ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -