سانحہ احمد پور شرقیہ ،ریلیف آپریشن ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا،مریم اورنگزیب

سانحہ احمد پور شرقیہ ،ریلیف آپریشن ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عسکری اداروں کے علاوہ پنجاب حکومت اور انتظامیہ بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں متاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ اس واقعے کو بیان کر سکوں ۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس واقعے سے نبر دآزما ہونے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ یہ ایک قومی سانحہ ہے متاثر لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہیں ۔ عسکری اداروں کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ‘ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں برن سنٹر کی کمی ہے تاہم ہسپتالوں میں اس کا انتظام موجود ہے ہمارے پاس ایک مکمل پلان ہے ہسپتالوں میں جدید برن سنٹر قائم کریں گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -