ایلاف گروپ مکہ،مدینہ،جدہ کا سب سے بڑا ہوٹلز گروپ ہے ، ولید عواد سیلان

ایلاف گروپ مکہ،مدینہ،جدہ کا سب سے بڑا ہوٹلز گروپ ہے ، ولید عواد سیلان

  

لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم)ایلاف المشاعر 5 سٹار ہوٹل مکہ کے جنرل منیجر ولید عواد سیلان نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ایلاف گروپ مکہ،مدینہ،جدہ کا سب سے بڑا ہوٹلز گروپ ہے ،فائیو سٹار سہولیات ہماری انفرادیت ہیں،مکہ مکرمہ میں حرم شریف سے صرف 300میٹرکی دوری پر ایلاف المشاعر فائیو سٹار ایسا ہوٹل ہے جس کے50فیصد کمرے فیسنگ حرم شریف ہیں ڈبل بیڈ،ٹرپل بیڈ، ٹرپل بیڈ کشادہ کمرے جدید سہولیات سے مزین ہیں ،ہمارے ہوٹل کے دو فلورپارکنگ کے لیے مخصوص ہیں ہم حج2017ء سے پہلے اپنیلفٹس کو نیا پروگرام دے رہے ہیں ،باتھ رومز کو تبدیل کر رہے ہیں ،لابی اور کمروں کا فرنیچر تبدیل کر رہے ہیں ،کارپٹ تبدیل کر رہے ہیں ،حج2017ء میں ایلاف المشاعر ہوٹل فائیو سٹارمکہ ہوٹل میں سب سے زیادہ سہولیات دینے والا ہوٹل ہو گا ،مدینہ اور عزیزیہ جانے کے لیے ٹرانسپورٹ ہمارے سامنے سے دستیاب ہوتی ہے ،تمام فائیو سٹار ہوٹل سے سہولیات زیادہ دیتے ہیں ہمارے ریٹ مناسب ہیں،اہل پاکستان کی خدمت کے لیے ہم کوشاں ہیں ،اس وقت ایلاف المشاعر عمرہ کا کاروبار کرنے والوں کی پہلی ترجیح ہے ان لائن بکنگ کی سہولت موجود ہے ہم پاکستان میں رہنے والوں کے لیے عمرہ اورحج کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرا رہے ہیں حج آرگنائزر اور عمرہ ایجنٹ بھر پور انداز میں فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -