کارسواروں کی ڈاکوؤں پر فائرنگ،2ہلاک4فرار

کارسواروں کی ڈاکوؤں پر فائرنگ،2ہلاک4فرار

  

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار۔نمائندہ خصوصی) کار سواروں کی ڈاکوؤں پر فائرنگ، 2 ہلاک 4 فرار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مڑھ بلوچاں روڈ پر 6 مسلح ڈاکو گاؤں بوریانوالہ کے قریب تین پلہ سٹاپ پر ناکہ لگائے مسافروں کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران وہاں سے سفید رنگ کی کار گزری تو ڈاکوؤں اسے روکنے کیلئے فائرنگ کردی جس کے بعدکارسواروں نے بھی ڈاکوؤں پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ چار ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔خانقاہ ڈوگراں تھانہ کی پولیس نے نوشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے شیخوپورہ ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مرنے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید :

صفحہ آخر -