نریندرمودی کا دورہ واشنگٹن، کشمیری کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان

نریندرمودی کا دورہ واشنگٹن، کشمیری کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان

  

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں مقیم کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کی جانب سے جو قتل و غارت کی جا رہی ہے اسے دنیا کے سامنے لانے کیلئے اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کیلئے وہ اس مظاہرے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو بتائیں گے کہ کشمیریوں کی جانب سے صرف اس مطالبے کی پاداش میں کہ ان سے کیا گیا حق استصواب کا وعدہ پورا کیا جائے، انہیں ظالم مودی ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے اور وہ ہر جگہ اس کا پیچھا کریں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت نے کشمیریوں کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے تحریک آزادی کشمیر ختم نہیں ہو گی اور مودی کو ہمیں ہمارا حق دینا پڑے ۔

مزید :

صفحہ آخر -