دکان سے اپنے لیے خود کھانا لانے والا کتا

دکان سے اپنے لیے خود کھانا لانے والا کتا
دکان سے اپنے لیے خود کھانا لانے والا کتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساؤ پالو(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل میں ایک شخص نے اپنے کتنے کو اس انداز سے تربیت دی ہے کہ وہ قریبی دکان پر جاکر اپنے لیے خود ہی کھانے کا سامان لے کر آجاتا ہے البتہ بل کی ادائیگی اس کے مالک ہی کو کرنا پڑتی ہے۔پٹوکو نامی یہ کتا بہت سمجھدار ہے اور روزانہ ایک مقررہ وقت پر نزدیکی دکان چلا جاتا ہے جہاں پالتو جانوروں کیلیے کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ بھی دوسرا سامان فروخت ہوتا ہے۔دکان پر موجود سیلزمین کا کہنا ہے کہ پٹوکو کا کھانا اوپر والے شیلف میں رکھا ہوتا ہے جہاں تک وہ نہیں پہنچ سکتا۔ اس لیے یہ اْس شیلف کے سامنے پہنچ کر بھونکنا شروع کردیتا ہے تاکہ دکان پر موجود کوئی ملازم اس کیلیے یہ سامان اتار دے چونکہ وہاں سب لوگ ہی اس کتے کو پہچانتے ہیں اس لیے پٹوکو کا مطلوبہ سامان اوپری شیلف پر سے اتار کر خاص طرح کے مضبوط کاغذی تھیلے میں ڈالا جاتا ہے اور اس کے دانتوں میں تھما دیا جاتا ہے۔پٹوکو مالک کا وفادار ہونے کے ساتھ سعادت مند بھی ہے کیونکہ بعض اوقات اس کا مالک اسے دوسرے پالتو جانوروں کے لیے بھی کچھ اضافی سامان لانے کے لیے پرچی تھما دیتا ہے جسے دانتوں میں دبائے ہوئے یہ اسٹور پہنچ جاتا ہے اور سیلزمین کے سامنے رکھ دیتا ہے اس طرح یہ اپنے علاوہ دوسرے پالتو جانوروں کا کھانا ایک تھیلے میں پیک کروا کر لے آتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -