فیس بک پروفائل تصویر چرانا اب آسان نہیں

فیس بک پروفائل تصویر چرانا اب آسان نہیں
فیس بک پروفائل تصویر چرانا اب آسان نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک انڈیا نے پروفائل تصویر کی سیکیورٹی کیلیے ایک حل نکالا ہے جس کے تحت آپکی فیس بک پروفائل تصویر چوری کرنا ناممکن ہوجائے گا۔فیس بک صارفین کی اکثریت اس بات کی شکایت کرتی نظر آتی ہے کہ ان کی پروفائل تصویر سوشل میڈیا پر کئی جگہ غلط ناموں سے نقل ہورہی ہے۔ اس کا سب سے ذیادہ شکار خواتین ہورہی ہیں جن کی تصاویر کئی جگہوں پر نقل کی جارہی ہے لیکن اب فیس بک نے صارفین کی پروفائل تصویر کی سیکیورٹی کے لیے ایک حل نکالا ہے۔فیس بک انڈیا کی جانب سے نکالے گئے حل کے تحت بہت جلد صارفین کی پروفائل تصویر کے اطراف نیلا حاشیہ (بارڈر) کا اضافہ کیا جائے گا اور اس پر کئی شیلڈ بھی موجود ہوں گی جس سے تصویر کو ڈاؤن لوڈ، کاپی اور ٹیگ کرنا ناممکن ہوجائے گا۔ اس ضمن میں بھارت میں تحقیق بھی کی گئی اور صارفین اپنی پروفائل تصویر محفوظ بنانے کے لیے اس پر 6 پرتیں (لیئرز) لگاسکیں گے۔فیس بک کے پراجیکٹ مینیجر آراتی سامون کہتے ہیں کہ نئے ٹول سے بھارت کے لوگ اپنی تصاویر کنٹرول کرسکیں گے اور کوئی انہیں ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکے گا۔ اس کے علاوہ تصویر پر ڈیزائن والی بارڈر اور پرتیں بھی لگائی جاسکیں گی جب کہ ہمارا تجربہ بتاتا ہے کہ بارڈر والی تصاویر ذیادہ ڈاؤن لوڈ اور شیئر نہیں ہوتیں اور اس آزمائش کے بعد یہ سہولت بقیہ دنیا کے لیے بھی پیش کردی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -