چین: پاور پلانٹ کی چمنیوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

چین: پاور پلانٹ کی چمنیوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
 چین: پاور پلانٹ کی چمنیوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں پاور پلانٹ کی کئی فٹ بلند3 چمنیوں اور ایک واٹر ٹاور کو دھماکے سے زمین بوس کردیا گیا۔چین کے شمال میں واقع شہر تیانجن میں تھرمل پاور پلانٹ کی ان چمنیوں اور واٹر ٹاور کو گرانے کیلئے کئی کلو دھماکہ خیز مواد کا سہارا لیا گیا۔دھماکہ خیز مواد چمنیوں کے مختلف حصوں میں نصب کیا گیا تھا۔چمنیوں کو زمین بوس کرنے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی کچھ دور موجود تھی۔واضح رہے کہ ان چمنیوں کو مقامی حکام نے آلودگی کے پیش نظر گرایا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -