مخدوم علی حسن گیلانی ، قاضی عدنان فرید، میاں صدیق آثم نے اپنی نگرانی میں زخمیوں کو ہسپتال بھجوایا

مخدوم علی حسن گیلانی ، قاضی عدنان فرید، میاں صدیق آثم نے اپنی نگرانی میں ...

  

احمد پور شرقیہ (سٹی رپورٹر ) ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی ،ایم پی اے قاضی عدنان فرید، چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک اور مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ڈاکٹر میاں محمد صدیق آثم آئل ٹینکر سانحہ کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

گئے انہوں نے انتظامیہ سے حادثہ سے متعلق معلومات لیں زخمیوں کو اپنی نگرانی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورشرقیہ اور لاشوں کو بہاولپور ہسپتال بھجوایا جبکہ ڈاکٹر صدیق آثم نے سانحہ کی اطلاع وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری طلحہ کیانی ، ڈپٹی سیکرٹری حیدر علی ، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری صحت خواجہ عمران نذیر کو دیں۔

ہسپتال بھجوایا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -