جھلسنے والے افراد کی ملتان منتقلی کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال کا شعبہ برن یونٹ خالی کرالیا گیا تھا
ملتان ( سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر) احمد پورشرقیہ حادثہ کے بعد جھلسنے والے افراد کو ملتان منتقل کئے جانے کی اطلاع ملتے ہی نشتر (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
ہسپتال کے شعبہ برن یونٹ کو خالی کرالیا گیا تھا اور یہاں پہلے سے موجود مریضوں میں سے بیشتر کو ڈسچارج جبکہ وہاں پہلے سے داخل شدہ مریضوں کے لواحقین کو برن یونٹ کی حدود سے باہر نکال دیا ،اس موقع پر مریضوں کے لواحقین نے احتجاج کیا تاہم پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی بات نہ مانی گئی اور انہیں باہر فٹ پاتھ پر بیٹھنے کو کہا گیا۔حادثہ کے زخمیوں کی برن یونٹ منتقلی کے ساتھ ہی برن یونٹ کا کنڑول پاک فوج کے جوانوں نے سنبھال لیا اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی صرف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو اندر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
خالی