آئل ٹینکر سانحہ لیگ لیبر ونگ نے عید سادگی سے منانے اور ہفت روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

آئل ٹینکر سانحہ لیگ لیبر ونگ نے عید سادگی سے منانے اور ہفت روزہ سوگ کا اعلان ...

  

احمد پور شرقیہ (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و کونسلر ڈاکٹر میاں محمد صدیق آثم نے آئل ٹینکر سانحہ میں شہید ہونے والے کے ورثا ء سے اظہار تعزیت(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ ایک بہت افسوس ناک واقعہ ہے جس سے ہمارے دل دہل گئے ہیں مسلم لیگ لیبر ونگ تحصیل و سٹی احمد پور شرقیہ کے عہدے داران و کارکنان شہداء کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ مزید انہوں نے کہا پارٹی کے عہدے داران و کارکنان عیدالفطر سادگی سے منائیں گے ، شہدا ء کی ورثا ء کی رہائش گاہوں پر جا کر اظہار تعزیت کریں گے جبکہ لیبر ونگ نے ہفت روزہ سو گ کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی وتنظیمی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔

سوگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -