شہداء کے ورثاء کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، سی پی او احسن یونس

شہداء کے ورثاء کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، سی پی او احسن یونس

  

ملتان(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسرملتان محمد احسن یونس نے ضلع ملتان کے تمام شہداء اور حاضر سروس فوت ہونیوالے ملازمین کی بیوہ گان اور ان کی فیملیز کو عیدکے موقع پر تحائف دینے خود ان کے گھر گئے اور اپنی پوری ٹیم کو بھی شہداء اور بیوہ گان کے گھر عید کے تحائف بھیجے ۔تحائف میں خاندان کے ہر فرد کے لئے ایک عدد سوٹ، نقدی ،مٹھائی کا ڈبہ ،بچوں کے لئے گفٹ ہیمپر ،عید کارڈ اور سی پی او ملتان (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کی طرف سے خط شامل ہیں۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمداحسن یونس نے کہا کہ شہید کے ورثاء اور بیوہ گان کے خاندان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ان کو ہرگزیہ احساس نہیں ہونا چاہیے کہ وہ خوشی کے اس موقعہ پر اکیلے ہیں ان کی ہر لحاظ سے مالی اور اخلاقی سپورٹ جاری رکھی جائے گی۔شہداء پولیس فورس کا قابل فخر سرمایہ ہیں۔شہداء نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ملتان پولیس سمیت قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور فورس کے جوانوں کیلئے یہ پیغام چھوڑ گئے کہ ذاتی مفادات ہرگز قومی مفادات کی راہ میں حائل ہونے نہ دیں۔ تمام شہداء کی فیملیز کو سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام شہداء اور بیوہ گان کے گھروں میں عید کے خوشی کے موقع پر تحائف دینے گئے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -