نشتر برن یونٹ میں جگہ کم پڑنے پر حادثہ کے زخمیوں کو سی 130 طیارہ کے ذریعے فیصل آباد منتقل کیا گیا

نشتر برن یونٹ میں جگہ کم پڑنے پر حادثہ کے زخمیوں کو سی 130 طیارہ کے ذریعے فیصل ...

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں جگہ کم پڑنے کے باعث احمد پور شرقیہ حادثہ کے زخمیوں کو پاک فوج کے سی 130طیارے کے زریعے فیصل آبا د منتقل کیا گیا جہا ں انھیں فیصل آباد کیاآلائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔واضع رہے کہ نشتر ہسپتال کے برن یونٹ مجموعی طور پر 60بیڈز پر مشتعمل ہے مگر عام روٹین میں منصوبہ نامکمل ہونے کے باعث صرف 30بیڈ استعمال کئے جاتے ہیں مذکورہ حادثہ کی ہنگامی نوعیت اور وزیر اعلی پنجا ب کی آمد کے پیش نظر برن یونٹ انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر مزید 30بیڈز تو آپریشنل کردیئے مگر ان پر لائے گئے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی میں ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

فیصل آباد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -