برن یونٹ کے باہر مریضوں کے لواحقین کی آہ و بکا سے ہر آنکھ اشکبار ‘ پرائیویٹ ہاسٹل میں رہنے کے انتظامات کرلیے گئے

برن یونٹ کے باہر مریضوں کے لواحقین کی آہ و بکا سے ہر آنکھ اشکبار ‘ پرائیویٹ ...

  

ملتان( سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر) احمد پور شرقیہ حادثہ میں زخمی مریضوں کے لواحقین کو نشتر ہسپتال کے پرائیوٹ ہاسٹل میں رہنے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں کیونکہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کے لواحقین اپنے پیاروں کی خبر گیری کیلئے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

بے سروسامانی کے عالم میں دور دراز کا سفر کرکے نشتر ہسپتال کے برن یونٹ پہنچے تھے مگر انھیں اندر نہیں جانے دیا گیا ۔لواحقین سے کہا گیا کہ ان کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن کا ڈاکٹر ز علاج کررہے ہیں لہذا لواحقین ہاسٹل میں انتظار کریں جیسے ہی ان کے مریض کی حالت سنبھلے گی انھیں مریض سے ملایا جائے گا۔تاہم نشتر ہسپتال کے برن یونٹ کے باہر مریضوں کے لواحقین کے رقت امیز مناظر سے ہرآنکھ اشک بار تھی ۔

اشکبار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -