سانحہ احمد پور شرقیہ‘ ذمہ داروں کو سخت سزا ملنی چاہیے‘ گیلانی

سانحہ احمد پور شرقیہ‘ ذمہ داروں کو سخت سزا ملنی چاہیے‘ گیلانی

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نشتر برن یونٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرہ زخمیوں کی عیادت اور انتظامیہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات دیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد واقعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کل بہاولپور کا دورہ کرکے متاثرین سے تعزیت کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ برن یونٹ ہم نے اپنی حکومت میں مکمل کروایا مگر موجودہ حکومت کی لاپرواہی کے باعث آج تک یہاں سہولیات مہیا ہوئی نہ ہی (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

سٹاف پورا ہوسکا ہے جس کی وجہ سے یہاں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مخدوم احمد مجتبیٰ گیلانی‘ ڈاکٹر جاوید صدیقی‘ خواجہ رضوان عالم‘ راؤ ساجد‘ بابو نفیس انصاری ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -