میپکو نے عیدالفطر کے تینوں ایام کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے

میپکو نے عیدالفطر کے تینوں ایام کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے انتظامات مکمل ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے عیدالفطر کے تینوں ایام میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے عیدالفطر کی تین چھٹیوں میں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )بجلی کی بلاتعطل فراہمی کرنے اور لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میپکو ذرائع کے مطابق چاند رات سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے دیہی علاقوں کے صارفین نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ عیدالفطر پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن اس کے باوجود دیہی علاقوں میں بجلی بند کی گئی تھی ۔ خدشہ ہے کہ اعلان کے باوجود اس بار بھی دیہی علاقوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے گا ۔

انتظامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -